Featuredپنجاب

آرمی چیف کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس، آپریشن ردالفساد پر پیشرفت کا جائزہ

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس میں آپریشن ردالفساد پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں آپریشن ردالفساد پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا جب کہ خطے کی سلامتی کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے یوم دفاع و شہدا کے موقع پر  شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ آرمی چیف نے فیلڈ فارمیشنز کوشہدا کے لواحقین کے پاس ان کے علاقوں میں پہنچنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کے خاندانوں کی وطن عزیز کے لیے خدمات کو سراہا جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close