Featuredپنجاب

پاکستان ریلوے ڈیم فنڈ میں سالانہ کتنے روپے جمع کروائے گی، شیخ رشید نے دبنگ اعلان کردیا

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے عندیہ دیا ہے کہ پاکستان ریلوے سالانہ 10 کروڑ روپے ڈیم فنڈ میں دے گا اور ڈیم فنڈز اکٹھا کرنے کے لئے 100 روپے والے ٹکٹ پر 1 روپیہ بڑھایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ 100 روپے سے اوپر والے اکانومی ٹکٹ پر 2 روپے اضافہ کیا جارہا ہے۔

شیخ رشید نے بتایا کہ اے سی سلیپر والے ٹکٹ پر 10 روپے بڑھائے جائیں گے۔

وفاقی وزیر کاکہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) ویلیویشن کمیٹی بنائی جائے گی جو ایم ایل ون کا جائزہ لے گی

انہوں نے کہا کہ سی پیک میں ریلوے ریڑھ کی ہڈی ہے اور گوادر کو الگ ڈویژن بنا دیا ہے اور جو افسران گوادر میں ڈیوٹی دیں گے انہیں ایک اضافی تنخواہ بھی دی جائے گی۔

انہوں نے گوادر میں ساحلی پٹی پر 300 ایکڑ اراضی لینے کا فیصلے کیا۔

علاوہ ازیں وفاقی وزیر نے کہا کہ کوئٹہ سے تافتان تک 700 کلومیٹر ریلوے کی پٹڑی کو آپ گریڈ کیا جائے گا جس پر کام ہنگامی بنیادوں پر ہوگا۔

شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ ریلوے کے تمام اسٹیشنز پر وائی فائی انٹرنیٹ کنکشنز لگائیں گے اور ستمبر سے میانوالی ایکسپریس اور مارگلا ایکسپریس کا افتتاح وزیر اعظم کریں گے۔

انہوں نے خواہش ظاہر کری کہ ‘ملک کی ریلوے کو اسٹینڈرڈ گیج پر دیکھ کر مرنا چاہتا ہوں، میں کسی بھی شخص کی تقرری کروں گا نہ ہی تبادلہ’۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ خواہش ہے کہ پاکستان کی ریلوے اسٹینڈرڈ گیج ہو، ہمارے اثاثے اور گیراج ضائع نہ ہوں’۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ‘کسی کے برے وقت پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا لیکن میں کرپشن کے کیسز میں جیل نہیں گیا تھا، جمہوریت کی خاطر گیا تھا’۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close