پنجاب

پنجاب کابینہ کا ایک ماہ کی تنخواہ ڈیم فنڈ میں دینے کا اعلان

لاہور:  پنجاب کابینہ نے ایک ماہ کی تنخواہ ڈیم فنڈ میں دینے کا اعلان کر دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے وزیراعظم کے ویژن پر بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے، ڈیم بنانا ملک کے لئے انتہائی اہم ہے، 100 روزہ پلان پر ہر صورت عملدآمد کریں گے۔

یاد رہے وزیر اعظم عمران خان نے ڈیم فنڈز کے لئے خصوصی اپیل کی تھی۔ ان کا کہنا تھا پاکستان کو بہت سے ایشوز اور مسائل کا سامنا ہے لیکن سب سے اہم مسئلہ پانی ہے، پاکستان کو شدید پانی کی قلت کا سامنا ہے، ہمارے پاس صرف 30 دن پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے، آج صرف ہر پاکستانی کے حصے میں ایک ہزار کیوبک میٹر پانی رہ گیا ہے، اس صورتحال میں ڈیمز بنانا انتہائی ناگزیر ہو گیا ہے، تمام پاکستانی ڈیمز فنڈ میں اپنا اپنا حصہ ڈالیں۔

وزیرِاعظم نے کہا کہ پاکستان میں پانی کا مسئلہ 30 سال پرانا ہے، ہماری ساری پولیٹکل لیڈرشپ کو پانی کے مسئلے بارے میں سوچنا چاہیے تھا لیکن کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر تمام اوورسیز پاکستانی صرف ایک ہزار ڈالر بھیجیں تو ہم دیامیر اور بھاشا ڈیم بنانے کے قابل ہو جائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close