پنجاب

2014ءدھرنوں کے پیچھے لندن پلان تھا: خرم نواز گنڈاپور

لاہور (ویب ڈیسک) عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈا پور نے اعتراف کیا ہے کہ 2014 کے دھرنوں کے پیچھے لندن پلان تھا، عمران خان، پرویز الہی اور چوہدری شجاعت حسین نے لندن میں طاہرالقادری سے ملاقات کی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان کی حکومت کے خلاف ایک تحریک چلائی جائے گی تاکہ حکومت کو ہٹایا جا سکے۔

نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ 2014 کے دھرنوں کے پیچھے لندن پلان تھا، عمران خان ماضی میں لندن پلان کی حقیقت سے انکار کرتے رہے ہیں۔اس حوا لے سے عمران نے کہا تھا کہ لندن پلان ہوا ہے لارڈز ٹیسٹ میچ کے حوالے سے، مجھے کوئی چھپانے کی چیز ہو تو میں لندن میں جا کر میٹنگ کروں یا تو میں نے کوئی خفیہ سازش کرنی ہو،ان کا کہنا تھا کہ آگے کیا ہو سکتا ہے یہ تو میں نہیں کہہ سکتا کیونکہ میری کوئی میٹنگ نہیں ہوئی۔

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے بھی لندن پلان کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ لندن پلان کی کوئی حقیقت نہیں ہے، یہ حکومت کا پروپیگنڈا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں ملاقات سے انکار نہیں کروں گا، کیا سیاسی رہنما آپس میں ملتے نہیں ہیں؟ مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہد اللہ خان نے اپنے بیان میں کہا کہ جب ہم لندن پلان کے بارے میں بتاتے تھے تو کوئی مانتا نہیں تھا، آج ان لوگوں نے خود اعتراف کرلیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close