Featuredپنجاب

رانا مشہود کا بیان قومی سلامتی کیلئے خطرہ، آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود کے متنازع بیان کی تردید کرتے ہوئے اسے قومی سلامتی کے لیے نقصان دہ قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ رانا مشہود نے نجی چینل پر براہ راست آرمی کا ذکر کیے بغیر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر کڑی تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ ’پوری دنیا کو معلوم ہے کہ پی ٹی آئی کو کس طرح حکومت دی گئی ہے’۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انتخابات میں جیتنے والی جماعت کو گھوڑا سمجھا گیا لیکن وہ خچر نکلی، تاہم اب سمجھ آگئی ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف ہی بہتر انتخاب تھے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا تھا کہ ’کسی ڈیل کی کوئی بات نہیں ہوئی، اداروں کے درمیان جو گفتگو ہوتی ہے اس کی بنیاد پر بات کر رہا ہوں کہ پنجاب میں ہماری حکومت ہوگی‘۔

اس حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹ میں کہا کہ ’رانا مشہود کا بیان حقائق کے منافی اور قابل افسوس ہے‘۔ انہوں نے واضح کیا کہ ’غیر ذمہ دارانہ بیان قومی سلامتی کے لیے نقصان دہ ہے‘۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے رانا مشہود کے بیان کو ان کی ذاتی رائے قرار دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ رانا مشہود کے بیان کا مسلم لیگ (ن) اور اس کی قیادت سے کوئی تعلق نہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close