پنجاب

لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش

لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے گرمی کا زور کم ہو گیا ہے۔جوہر ٹاﺅن ، ماڈل ٹاﺅن، علامہ اقبال ٹاﺅن ، سمن آباد ، ٹھوکر نیاز بیگ، مال روڈ ، گڑھی شاہو، ریلوے سٹیشن ، داتا دربار ، شاہدرہ ، بحریہ ٹاﺅن اور دیگر علاقوں میں کہیں بوندا باندی اور کہیں موسلا دھار بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ۔ بارش کے باعث مال روڈ پر عوامی تحریک کی ریلی کے انتظامات بگڑ گئے ہیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث کینال روڈ ، لارنس روڈ ، مال روڈاور جی پی او اور ملحقہ علاقوں میں سڑکیں زیر آب آگئی ہیں جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے ۔
محکمہ موسمیات کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آج اور کل لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں اور دیگر صوبوں میں بھی وقفے وقفے سے بارش ہونے کا امکان ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close