پنجاب

سیالکوٹ میں بھی مزدور کا جعلی اکاؤنٹ سامنے آگیا، کروڑوں روپے کی رقوم منتقلی

سیالکوٹ میں شہری اکاؤنٹ کھلوانے کے لیے ایک بینک گیا تو پتا چلا کہ لاہور میں اس کے نام سے پہلے ہی اکاؤنٹ چل رہا ہے، بینک سے اسٹیٹمنٹ حاصل کی تو معلوم ہوا کہ لاہور میں موجود اکاؤنٹ سے کروڑوں روپے کی ٹرانزکشنز ہوئی ہیں۔ اکاؤنٹ میں سوات، مینگورہ اور کراچی سے بڑی تعداد میں رقوم منتقل کی گئی ہیں۔ 75 صفات پر مبنی بینک اسٹیٹمنٹ کے مطابق 7 کروڑ 44 لاکھ 76 ہزار 322 روپے کی ٹرانزکشن ہوئی ہے۔
بنک نے شہری کے شناختی کارڈ اور اکاؤنٹ کے غلط استعمال کا تصدیقی لیٹر جاری کر دیا۔ متاثرہ نوجوان کا کہنا ہے کہ 4 مہینے سے ایف آئی اے کو درخواست دینے کے باوجود کوئی کارروائی عمل میں نہیں آئی، خدشہ ہے کہ اکاؤنٹ دہشت گردی کے لیئے استعمال نہ کیا گیا ہو۔ اکاونٹ7 جولائی 2013 کو کھلوایا گیا جبکہ 22 اکتوبر 2014 کو بند کر دیا گیا، اس تمام عرصہ میں نوجوان بیرون مزدروی کر رہا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close