پنجاب

عمران خان دھرنے دے کر قوم کا وقت ضائع کرتے ہیں: حمزہ شہباز

لاہور:حمزہ شہباز کا کہنا تھا عمران خان کو صرف دوسروں پر تنقید کرنا آتی ہے ، کے پی کے مسائل نظر نہیں آتے

 مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ دھرنوں سے قوم کا وقت ضائع ہوا ہے جو پاناما لیکس کی باتیں کرتے ہیں ان کے دائیں طرف قرضے معاف کرانے والا جہانگیر ترین اور بائیں طرف غریبوں کی زمینوں پر قبضے کرنا والا علیم خان کھڑا ہوتا ہے ۔

پی پی 232 کی انتخابی مہم کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ دھرنوں کے 126 دن اور احتساب ریلی کا جو حشر ہوا وہ قوم کے سامنے ہے ، جھوٹ کی سیاست عمران خان کا شیوہ رہا ہے ۔ پاناما لیکس آنے کے بعد ہی ن لیگ نے آزاد کشمیر میں ہونیوالے الیکشن میں 25 نشتیں حاصل کی اور پی ٹی آئی نے صرف 2 نشتیں حاصل کی ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو صرف دوسروں پر تنقید کرنا آتی ہے ۔ کے پی کے مسائل نظر نہیں آتے ، اگر نواز شریف کرپٹ ہوتے تو سپریم کورٹ کو خط نہ لکھتے ۔ حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے ملک دہشتگردی کا خاتمہ اور معیشت کو بہتر کیا ہے جبکہ اورنج ٹرین اور میٹرو منصوبے سے عوام کا معیار زندگی بلند ہوا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ستمبر کے اختتام پر بلدیاتی اداروں کو فعال کر دیا جائے گا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close