پنجاب

قندیل بلوچ کیس :ملزم باسط کو بھی قتل کا علم تھا، پولی گرافک ٹیسٹ

لاہور : قدیل بلوچ قتل کیس میں ملزم باسط کی پولی گرافک رپورٹ ملتان پولیس کو موصول ہو گئی ، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹیکسی ڈرائیور ملزم باسط کو قتل کا علم تھا ، اس نےملزم وسیم اور حق نواز کو فرار ہونے میں مدد دی اور خود روپوش ہو گیا تھا ۔

قند یل بلوچ قتل کیس میں اہم پیش رفت ، ڈرائیور ملزم باسط کی پولی گرافک رپورٹ ملتان پولیس کو موصول ہو گئی ۔ رپورٹ کے مطابق ملزم باسط کو قتل کا علم تھا ۔ اس نے وسیم ، حق نواز کو فرار ہونے میں مدد دی اور خود روپوش ہوگیا تھا ۔ ملزم ڈی جی خان فرار ہوا اور موبائل فون بند کر لیا ۔ رپورٹ کے مطابق ملزمان ڈی جی خان سے جس گاڑی پر قتل کرنے آئے باسط اس کا ڈرائیور تھا ۔

پولیس کی تفتیش کے مطابق قندیل بلوچ قتل کا محرک مفتی عبدالقوی بنا مگر مفتی قوی کے قتل کی واردات میں ملوث ہونے یا اعانت جرم کے تاحال شواہد نہیں ملے 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close