پنجاب

کنٹینر والے عوام کی خوشحالی نہیں چاہتے: وزیراعظم

سیالکوٹ : وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ کنٹینر والے عوام کی خوشحالی نہیں چاہتے، جلسے میں عوام کا جذبہ دیکھ کر کنٹینر پر چڑھنے والے بیٹھ جائیں گے۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعظم نوازشریف نے لاہور سیالکوٹ موٹر وے کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کنٹینر والے عوام کی خوشحالی نہیں چاہتے جبکہ ملک سے مایوسی کے اندھیرے چھٹ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ کی تاریخ میں آج منفرد دن ہے کیونکہ یہاں موٹروے کا سنگ بنیاد رکھا جارہا ہے ۔ ان کاکہنا تھا کہ موٹروے سے سیالکوٹ پورے ملک سے منسلک ہوجائے گا اور ہم ڈسکہ پسرور سڑک بھی ہر حال میں بنائیں گے ۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  کنٹینروالےپاکستان کی ترقی کاراستہ روکنےکی کوشش کررہےہیں اور یہی لوگ چاہتےکہ پاکستان سےغربت کاخاتمہ  نہ ہواورنہ ہی خوشحالی اس ملک کا مقدر بنے۔انہوں نے کہا کہ  2018تک ملک سےلوڈشیڈنگ کاخاتمہ کردیاجائےگا خنجراب سےکراچی تک پاکستان میں سڑکیں بنائی جارہی ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ  2013میں ہرطرف احتجاج ہورہےتھے،آج صورتحال آپ کےسامنےہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ  ملک بھرمیں موٹرویزکاجال بچھایاجارہاہےاور یہ منصوبہ ترقی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا،ہمارا کنٹینر ترقی کا کنیٹنر ہے ۔ پاکستانی نوجوان ترقی اور خوشحالی والا پاکستان چاہتے ہیں تو فساد کی سیاست مسترد کردیں ۔ انہوں نے  پولیس،فوج اورسکیورٹی اداروں کےجوانوں کوسلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیوں کی وجہ سے دہشتگردی ختم ہونیوالی ہے جبکہ چین کے تعاون سے راہداری منصوبہ بھی جلد مکمل ہوگا ۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے خراب ریلوے کو ٹھیک کردیا ہے ، پی آئی اے بھی کچھ کام کرنے لگی ہے اور بہت جلد سیالکوٹ سے پی آئی اے کی پریمیئر سروس شروع کی جائے گی ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close