Featuredپنجاب

ریلوے اسٹیشن کے قریب موجود اسکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا: شیخ رشید

لاہور: وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہناہےکہ ریلوے اسٹیشن کے قریب موجود اسکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ لاہور میں پاکستان ریلویز کے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اب  لاہور سے اسلام آباد کے لیے ریل کار صبح 8 بجے کے بجائے 10 بجے چلے گی جب کہ گرین لائن میں کیٹرنگ سروسز کو بحال کررہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سکھر اور روہڑی میں وائی فائی سہولت دی گئی اور لوگ وائی فائی استعمال کرتے ہوئے اسٹیشن پہنچ گئے، آئندہ ایک ہفتے میں 3 ٹرینوں میں وائی فائی کی سہولت بھی فراہم کردی جائے گی جب کہ وائی فائی کی سہولت عام آدمی کے لیے نہیں بلکہ ریلوے مسافروں کے لیے ہوگی۔

وزیر ریلوے کا کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے مزدوروں کے لیے ریلوے کا تحفہ دیا گیا ہے جس کے تحت کراچی سے دھابیجی تک شٹل ٹرین چلائی جائے گی جس سے مزدور دھکے کھانے سے بچیں گے جب کہ کراچی اور حیدرآباد کے درمیان بھی شٹل ٹرین چلائی جائے گی۔

شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ پہلے 50 روز میں ریلوے کی کمائی میں ایک ارب روپےکا اضافہ ہوا ہے۔

وزیر ریلوے نے بتایا کہ بولان ایکسپریس کا کراچی سے کوئٹہ تک کا کرایہ 1200 سے کم کرکے 700 روپے کردیا ہے جب کہ اکبر ایکسپریس کا کوئٹہ سے لاہور کابرتھ کا کرایہ 1000 اور سیٹ کا کرایہ 800 روپے کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے اسٹیشن کے قریب موجود اسکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور جو بچے ٹریک پر کھیلیں گے ان کے والدین کو پکڑیں گے۔

شیخ رشید نے شریف برادان کو تنقید کا نشانہ بنارتے ہوئے کہا کہ نواز شریف سے بڑا چور شہباز شریف ہے اور ہمیں جہیز میں چوروں اور ڈاکوؤں کا چھوڑا ہوا مال ملا ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ گزشتہ حکومت میں  ریلوے اسٹیشن کی تزئین و آرائش پر اربوں روپے ضائع کیے گئے ہیں اور صرف احسن اقبال کے ریلوے اسٹیشن پر 40 کروڑ روپے سے زائد خرچ کیے گئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close