Featuredپنجاب

کشمیر کی آزادی کی صبح شہداء کے خون سے طلوع ہوگی، عثمان بزدار

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیری عوام پر بھارتی فوج کی فائرنگ کی شدید مذمت، وزیراعلیٰ کا کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار، شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت۔ لاہور میں ارکان اسمبلی سے گفتگو میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھاکہ بھارتی افواج نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں نہتے کشمیری عوام پر ظلم و ستم کی انتہا کردی ہے، عالمی برادری بھارتی افواج کے انسانیت سوز مظالم کا نوٹس لے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی خون کی ارزانی پر عالمی برادری کی خاموشی کا کوئی اخلاقی جواز نہیں، عالمی برادری کو بھارت پر کشمیر میں آگ اور خون کا کھیل فوری طور پر بند کرنے کیلئے دباؤ ڈالنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ ظلم و ستم کے ذریعے کشمیری عوام کی تحریک آزادی کو نہیں دبایا جا سکتا، بھارت نہتے کشمیریوں پر جتنا چاہے ظلم کر لے وہ ان سے آزادی کا پیدائشی حق کبھی نہیں چھین سکتا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ نہتے کشمیریوں پر بھارتی قابض افواج کے بد ترین ظلم و ستم پر عالمی ضمیر کو بیدارہونے کی ضرورت ہے، بھارتی افواج کے مظالم کشمیریوں کو زیادہ دیر تک حق خود ارادیت سے محروم نہیں رکھ سکتے۔ عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینا ہوگا، بھارتی حکومت گولیوں کے ذریعے کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو نہیں کچل سکتی، وقت نے کشمیر میں بھارتی حکومت کی ظلم اور تشدد کی پالیسی کو ناکام ثابت کر دیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بھارت کی ظلم و تشدد کی پالیسی نے کشمیری عوام کے دلوں میں آزادی کی تڑپ کو مزید جلا بخشی ہے، کشمیری عوام کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی، کشمیر کی آزادی کی صبح شہدائے کشمیر کے خون سے طلوع ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close