پنجاب

عمران خان کا ہیلی کاپٹر اترنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان آج بنی گالہ سے بذریعہ ہیلی کاپٹر کھیوڑا جائیں گے جہاں سے وہ سڑک کے راستے جلا ل پور پہنچیں گے اور جلسے سے خطاب کریں گے ۔دوسری جانب عمران خان نے کہا ہے کہ وہ ہر صورت جہلم جائیں گے اور جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ڈی سی او جہلم کو ایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان جہلم میں جلسہ کر کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر رہے ہیں لہذٰا انہیں جہلم میں جلسے کی اجازت نہ دی جائے اور نہ ہی انہیں کسی قسم کی سیکیورٹی فراہم کی جائے جس کے پیش نظر ڈی سی او کی جانب سے عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو کھیوڑہ میں اترنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close