Featuredپنجاب

راولپنڈی میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، طالبان دہشتگرد گرفتار

راولپنڈی: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے راولپنڈی میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا اور ایک دہشتگرد کو گرفتار کر لیا۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈ یپارٹمنٹ نے خفیہ کارروائی کرتے ہوئے راولپنڈی کے علاقے چکری سے عمران شاہ نامی دہشت گرد گرفتارکر لیا۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق دہشت گرد کا تعلق کا لعدم تحریک طالبان سے ہے، وہ راولپنڈی میں حساس اداروں کے دفاتر کا نشانہ بنانا چاہتا تھا، اس سے دھماکہ خیز مواد، بم بنانے کا سامان اور ڈیٹونیٹرز برآمد ہوئے۔ گرفتار دہشت گرد کو مزید تحقیقات کے لیے خفیہ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close