پنجاب

جنوبی پنجاب صوبہ کا قیام، پنجاب حکومت بھی متحرک ہوگئی

لاہور: جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کے لئے تحریک انصاف کی حکومت حرکت میں آگئی، جنوبی پنجاب صوبہ ایگزیکٹو کونسل قائم کر کے ایوان وزیراعلی میں دفتر قائم کر دیا گیا، وزیراعلی نے ایگزیکٹو کونسل کے ٹی آو آرز کی منظوری دیدی۔

جنوبی پنجاب صوبہ ایگزیکٹو کونسل کے ٹی او آرز کی وزیراعلی سردار عثمان بزدار نے منظوری دیدی، جنوبی پنجاب صوبہ ایگزیکٹو کونسل کو قانون سازی کے لئے اقدامات کا مینڈیٹ دے دیا گیا، ایگزیکٹو کونسل صوبے کے قیام کے لئے تمام ممکنہ ایشوز کا تعین اور متعلقہ محکموں کو تعاون فراہم کرے گی۔

طاہر بشیر چیمہ کی چیئرمین شپ میں جنوبی پنجاب صوبہ ایگزیکٹو کونسل نے کام شروع کر دیا۔ کونسل میں سردار دوست مزاری، سمیع اللہ چوہدری، صاحبزادہ غزین عباسی، سید علی عباس شاہ، سردار شہا ب الدین، سردار جاوید اختر لنڈ، نوابزادہ منصور احمد خان، مینا احسان لغاری، سردار علی رضا دریشک، انور اے خان، جاوید اقبال اعوان، اطہر حسین خان شامل ہیں۔

کونسل جنوبی پنجاب کے لئے ضروری قانون سازی، جنوبی پنجاب صوبہ پر اتفاق رائے کے لئے کام کرے گی، کونسل وفاقی حکومت کی ٹاسک فورس کے ساتھ رابطہ کاری کے فرائض بھی سرانجام دے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close