پنجاب

اسرائیل چاہتا ہے اسے تسلیم کر لیں تو وہ ہمیں اسلحہ دے گا، مولانا فضل الرحمان

لاہور: میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے اے پی سی میں شرکت کیلئے مشاورت کا وقت مانگا ہے، نواز شریف نے کہا ہے شہباز شریف سے مشاورت کرکے بتائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی طور پر ہم اس حکومت کو جائز ہی نہیں سمجھتے، حکومتی کارکردگی سے ملک متاثر ہو رہا ہے، مہنگائی کی بڑھتی شرح سے عوام پریشان ہیں، مہنگائی اور قرضوں میں اضافہ تشویشناک ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ابھی غور کر رہے ہیں اے پی سی کا ایجنڈا کیا ہوگا۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی طیارہ پاکستان میں اترا ہے، ہم نے پہلے کہا تھا عمران خان کی حکومت یہودیوں کی حکومت ہے، اسرائیل چاہتا ہے اسے تسلیم کیا جائے، اس کے بدلے میں وہ ہمیں اسلحہ دے گا۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ سود کی لعنت سے پاک کئے بغیر ملکی معیشت ترقی نہیں کر سکتی، حکمران ٹھگی کرکے اقتدار میں آئے ہیں۔ اس دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ ”اپوزیشن کی ساری جماعتوں نے تو ڈونکی کنگ دیکھ لی ہے کیا آپ نے بھی دیکھی ہے؟ “ مولانا فضل الرحمان یہ مضحکہ خیز سوال سن کر مسکرائے اور جواب دیتے ہوئے کہا کہ” اس کے بارے میں آپ لوگوں سے ہی سنا ہے ، میں نے تو نہیں دیکھی یہ فلم۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close