پنجاب

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش، نظام زندگی درہم برہم

لاہور: صوبائی دارالحکومت پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسلا دھاربارش سے نظام زندگی مکمل طورپردرہم برہم ہوگیا ہے.

لاہورمیں صبح سویرے موسلادھاربارش سے جل تھل ایک ہوگیا ، مسلسل برستے بادلوں سے نشیبی علاقے زیرآب آ گئے، نشیبی علاقے زیرآب آنے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ دفاتر اور اسکول جانے والوں کو مشکلات پیش آئیں۔ موسلادھاربارش سے شہرکا بڑا حصہ بجلی سے بھی محروم ہوگیا ہے۔ لاہور کے علاوہ شیخوپورہ ، مرید کے، گوجرانوالہ اوردیگر علاقوں میں بھی بارش نے موسم کوخوشگوارکردیا ہے تاہم کئی مقامات پرپانی کھڑا ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

وزیراعلٰی پنجاب شہبازشریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ نشیبی علاقوں سے پانی کی جلد سے جلد نکاسی یقینی بنائی جائے اوراس حوالے سے تمام ضروری وسائل بروئے کارلائے جائیں، انتظامیہ اورمتعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام نکاسی آب کے کام کی خود نگرانی کریں، عوام کوکسی قسم کی مشکل پیش نہیں آنی چاہیئے ۔ ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں ، دریاؤں اور برساتی نالوں میں پانی کے بہاؤ کو مسلسل مانیٹر کیا جائے ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہورمیں مون سون کے رواں موسم میں جمعرات کی صبح سب سے زیادہ بارش ہوئی ہے۔ کئی علاقوں میں 80 ملی میٹر سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے، بارش کا یہ سلسلہ مزید ایک ہفتے تک جاری رہ سکتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close