پنجاب

دھرنے کا معاملہ، خادم رضوی سمیت 400 افراد کیخلاف مقدمہ درج

لاہور: شہر کو مسلسل 3 دن لاک ڈاؤن رکھنے پر تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی سمیت 400 مظاہرین کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ میں دہشت گردی، ریاست سے بغاوت، دنگا فساد پھیلانے اور دیگر سنگین دفعات شامل ہیں۔ مقدمہ میں 16 ایم پی او اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی بھی شامل کی گئی ہے۔

مقدمہ میں خادم حسین رضوی، پیر افضل قادری، پیر ظہیر الحسن، علامہ فاروق الحسن سمیت دیگر قائدین کے نام شامل ہیں۔ مقدمہ تھانہ سول لائنز میں پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے توہین رسالت کیس کے فیصلے پر تحریک لبیک نے ملک گیر احتجاجی دھرنے شروع کر دیئے تھے اور ملک کو 3 دن تک لاک ڈاؤن رکھا جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close