پنجاب

قندیل بلوچ قتل کیس میں اہم پیش رفت

ملتان: ملتان پولیس کی درخواست پر عدالت نے قندیل بلوچ قتل میں ملوث مزید دو بھائیوں کو اشتہاری قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملتان پولیس نے عدالت میں قندیل بلوچ قتل کیس کی تفتیش کے دوران قندیل کے دو مزید بھائیوں عارف اور اسلم شاہین کو بھی اشتہاری قرار دینے کی درخواست دائر کی گئی ۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ قندیل بلوچ کے گرفتار بھائی محمد وسیم سے تفتیش کے بعدقتل میں دونوں کے ملوث ہونا ثابت ہو رہا ہے ۔انہیں تفتیش میں شامل ہونے کا کہا گیا لیکن وہ اب تک پولیس کے پاس نہیں پہنچے ہیں۔جس پر جوڈیشل مجسٹریٹ نےدونوں بھائیوں عارف اور اسلم شاہین کو اشتہاری قرار دے دیا ہے۔عارف سعودی عرب میں مقیم ہےاور اسلم شاہین سرکاری ملازم ہے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close