پنجاب

سعد اور سلمان رفیق کی چیئرمین نیب سے اپنا کیس کسی اور بیورو منتقل کرنے کی درخواست

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق نے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال سے اپنا کیس کسی اور بیورو منتقل کرنے کی درخواست کی ہے۔

درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ نیب لاہور سے تفتیش کسی غیر جانبدار بیورو کو منتقل کی جائے کیوں کہ ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی موجودگی میں غیر جانبدار تفتیش کی توقع نہیں۔

درخواست کے متن میں خواجہ سعد رفیق کی جانب سے لکھا گیا ہے کہ میرے خلاف ہونے والی انکوائری کسی اور ریجن سے کروائی جائے، مجھے نہیں لگتا میرے خلاف ایسے حالات میں انکوائری غیر جانبدار ہوگی۔

خواجہ سعد رفیق نے درخواست میں کہا ہے کہ ڈی جی نیب لاہور میرے خلاف پارٹی بن چکے ہیں، انہوں نے میڈیا پر میرے خلاف انکوائری کا ذکر کیا اور ٹاک شوز میں مجھے ملزم ثابت کرنے کی کوشش کی۔

یاد رہے کہ خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کیخلاف نیب کی تین رکنی تحقیقاتی ٹیم پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی میں مبینہ طور پر کی جانے والی کرپشن کی تحقیقات کر رہی ہے۔

نیب نے دونوں بھائیوں کو پیرا گون ہاؤسنگ اسکینڈل کی تحقیقات کے سلسلے میں پوچھ گچھ کیلئے کئی بار طلب بھی کیا ہے۔

دونوں بھائیوں نے نیب کی جانب سے کسی بھی ممکنہ گرفتاری کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے 14 نومبر تک حفاظتی ضمانت لے رکھی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close