پنجاب

پاکستان ریلوے نے یکم ستمبر سے ای ٹکٹنگ کا نظام متعارف

پاکستان ریلویز حکام نے یکم ستمبر سے ای ٹکٹنگ کا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ۔

ابتک نیوز کے مطابق پاکستان ریلوےز میں یکم ستمبر سے ای ٹکٹنگ کا نظام متعارف کرایا جائے گا جس کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر لاہور اورراولپنڈی کے درمیان ریل کار کیلئے ای ٹکٹنگ کی سروس شروع کی جائیگی جبکہ اسلام آباس سے کراچی گرین لائن ٹرین کیلئے بھی یکم ستمبر سے ہی یہ نظام شروع کیا جائے گا ۔

ذرائع کے مطابق ای ٹکٹنگ کے اجراءسے مسافر گھر بیٹھے اپنی ٹکٹ بک کروا سکیں گے جبکہ مسافروں کو ایس ایم ایس کے ذریعے ٹکٹ کی تمام تر تفصیلات ارسال کر دی جائیں گی جس سے انہیں ریلوے سٹیشن آکر ٹکٹ بک کروانے کی ضرورت نہیں رہے گی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close