پنجاب

ڈیرہ غازیخان، وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے تونسہ میں ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

ملتان: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تونسہ میں اربوں روپے کے منصوبوں کا اعلان کردیا، عثمان بزدار نے کہا کہ عمران خان کے وعدے کے مطابق لوگوں کے مسائل حل کر رہے ہیں، عثمان بزدار نے سرائیکی زبان میں خطاب میں کیا، قبائلی عمائدین سے خطاب میں سردار عثمان بزدار نے کہا کہ تین ماہ تک اس لیے نہیں آسکا کیونکہ کام بہت زیادہ تھا، اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے کام کیا، لا اینڈ آرڈر تھا، بجٹ تھا، سینٹ الیکشن تھا جس وجہ سے تاخیر ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈائلسسز یونٹ میں 2 کروڑ 50 لاکھ کی لاگت سے سٹی سکین کی مشین لگائی جائے گی۔ جبکہ 60 بیڈ کا ہسپتال بنے گا جہاں ایمرجنسی سروس ہوگی، تونسہ میں طیب اردگان ہسپتال کی طرز پر 200 بیڈز کا ہسپتال بنے گا، تعلیمی منصوبوں کی اپ گریڈیشن کی جائے گی جس پر کروڑوں روپے دئیے جا رہے ہیں، اس کے علاوہ پانی بچانے کے لیے 15 چھوٹے ڈیم بنائیں گے۔

وزیراعلی نے کہا کہ 80 کروڑ سے تونسہ کے داخلی خارجی راستوں کی خوبصورتی کیلئے ٹف ٹائل لگائی جائیں گے، تونسہ کے نواحی علاقوں سے جوڑنے کے لیے 2 ارب روپے لگائے جائیں گے جبکہ تونسہ اور ڈی جی خان اسپیشل اکنامک زون بنایا جائے گا، ہر یونین کونسل میں گراونڈ بنائے جائیں گے، ان کا مزید کہنا تھا کہ کہ تونسہ میں پاسپورٹ اور نادرا کے دفاتر بنائے جا رہے ہیں، دو سال بعد تونسہ پنجاب کی بہترین تحصیل ہوگی، شادن لنڈ میں بوائز ڈگری کالج بنایا جائے گا اور ریسکیو سروس ہر جگہ مہیا کی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close