پنجاب

خادم رضوی کو 30 روز کیلئے اڈیالہ جیل بند کردیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

لاہور: حکومت نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کو 30 روز تک کوٹ لکھپت جیل میں نظر بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جبکہ ملک بھر میں ٹی ایل پی کے کارکنان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور سیکیورٹی اداروں نے گرفتاری پر احتجاج اور لوگوں کی املاک کو نقصان پہنچانے والے شرپسندوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، اسلام آباد سے گرفتار کیے جانے والے ٹی ایل پی کے 150 سے زائد کارکنان کو 3 ایم پی او کے تحت اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے اور انہیں بھی ایک ماہ کے لئے نظر بند رکھا جائے گا، نظر بندی کی مدت میں اضافہ بھی ممکن ہے جسے بڑھا کر 60 یا 90 روز کیا جا سکتا ہے۔

دوسری طرف کراچی سے تحریک لبیک کے گرفتار ہونے والے 100 سے زائد کارکنان پر دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔ ایس ایس پی ایسٹ کراچی ظفر مہیسر کا کہنا تھا کہ پالیسی واضح ہے کہ کسی کو بھی روڈ بند کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، گزشتہ روز پولیس اور رینجرز پر فائرنگ کی گئی اور پبلک ٹرانسپورٹ پر پتھراؤ کیا گیا جو ناقابل برداشت ہے، دھرنے کی آڑ میں شرانگیزی کی جا رہی ہے، قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close