پنجاب

چیئرمین کرکٹ کا عہدہ چھوڑنے کے بعد نجم سیٹھی نے پہلی مرتبہ خاموشی توڑ دی ، اندر چلنے والی گیموں سے پردہ اٹھا دیا

سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ 35 پنکچر کے الزامات کے بعد پی سی بی میں آنے پر پچھتایا لیکن نوازشریف نے کہا کہ عہدہ نہ چھوڑیں اب یہ ہمارا مسئلہ ہے
تفصیلات کے مطابق نجم سیٹھی کا کہناتھا کہ کرکٹ کمیٹی میں سفارشی ٹولہ بیٹھا ہے ،کرکٹ میں نوکریوں کیلئے لاہور اور کراچی میں تعصب موجود ہے ۔ انہوں نے کہا کہ راشد لطیف نے چیف سلیکٹر کی آفر پر کہا کہ مجھے اینٹی کرپشن کا ہیڈ بنائیں جبکہ داننش کنیریا کی حمایت پر راشد لطیف کو دعہدہ نہیں دیا ۔نجم سیٹھی کا کہناتھا کہ محسن خان نے مجھے کہا کہ کوچ یا سلیکٹر بنائیں لیکن لوگوں نے منع کیا لیکن اب محسن خان آٹھ سال وسیم اکر م کو گالیاں دے کر اس کے ساتھ بیٹھا ہے ۔

نجم سیٹھی نے وقار یونس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میں نے مخالفت کے باوجود وقار کو کوچ بنایالیکن وہ خود پرفارم نہیں کر سکے اور اب مجھ پر تنقیدکرتے ہیں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close