پنجاب

شاہ محمود قریشی کے بیٹے کے حلقے پر نوازشات کی بارش، وزیراعلیٰ کا خصوصی فنڈز جاری کرنیکا حکم

لاہور: وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے حکم پر این اے 157 کی 9 بڑی غیر منظور شدہ ترقیاتی سکیموں کو ترقیاتی منصوبوں میں شامل کرنے کے لئے لیٹر لکھ دیا۔ محکمہ مواصلات اور محکمہ صحت کی جانب سے ان ترقیاتی سکیموں کے لئے فنڈز جاری کرنے کے لئے تخمینہ لگانا شروع کر دیا ہے اور فنڈز کس سکیم سے نکالنے ہیں، اس پر بھی کام شروع کر دیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے آفس سے جاری ہونیوالے خط جو کہ جمشید حسین سیال ڈپٹی سیکرٹری ٹو وزیراعلیٰ پنجاب ساؤتھ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے، اس لیٹر میں واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ ممبر قومی اسمبلی مخدوم زادہ زین حسین قریشی کے حلقہ کے لئے ترقیاتی سکیموں کو شامل کیا جائے۔

اس لیٹر میں وہاڑی روڈ کی تعمیر، بوڑھ والا روڈ کی تعمیر، بنیادی صحت مراکز کے پروگرام شامل ہیں، اسی طرح سوئی گیس روڈ، وہاڑی چوک تا میاں نواز شریف یونیورسٹی روڈ کی توسیع کا منصوبہ، پل رانگو تا 6 ٹی روڈ کی تعمیر و مرمت، شاہ عباس تا سورج کنڈ روڈ، اسی طرح دیگر روڈز کی تعمیر و مرمت کے منصوبہ جات شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ آفس ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے خصوصی طور پر ان کے ترقیاتی منصوبے کے لئے فنڈز جاری کرنے کا حکم دیا ہے اور لیٹر جاری ہونے کے بعد عثمان بزدار کو بھی آگاہ کر دیا گیا، عثمان بزدار کے حکم پر ان ترقیاتی سکیموں سے متعلق تین روز میں رپورٹ بھی مانگ لی گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close