پنجاب

جہلم : سامعہ قتل کیس میں غفلت برتنے پر مقامی تھانے کا ایس ایچ او گرفتار

جہلم : جہلم میں قتل ہونے والی پاکستانی نژاد برطانوی خاتون سامعہ شاہد کے قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ پولیس نے مقامی تھانے کے انچارج کو گرفتار کر لیا۔ برطانوی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ سابق خاوند نے قتل سے پہلے سامعہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے انسپکٹر عقیل عباس کو سامعہ شاہد قتل کیس کے حقائق چھپانے اور ملزموں کی مدد کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق سامعہ شاہد قتل کے مقدمے کی تفتیشی ٹیم نے ملزم عقیل عباس کو اس مقدمے کے سلسلے میں دو تین بار طلب کیا اور قتل کے بارے میں مختلف سوالات کیے جن کا پولیس انسپکٹر تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔

ایک پولیس اہلکار کے مطابق متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او نے جو جوابات تفتیشی ٹیم کو دیے ان کی تصدیق کے لیے اس مقدمے میں گرفتار مقتولہ کے پہلے شوہر شکیل اور والد محمد شاہد سے پوچھ گچھ کی گئی تو ان کے بیانات میں تضاد پایا گیا۔

مقامی پولیس کے مطابق پولیس انسپکٹر عقیل عباس کو گرفتار کر کے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ برطانوی میڈیا نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ سامعہ کو قتل کرنے سے پہلے اس کے سابق شوہر شکیل نے زیادتی کا نشانہ بھی بنایا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close