پنجاب

لاہور: شہبازشریف کی پیشی کے موقع پر (ن) لیگی کارکنان اور پولیس میں تصادم

لاہور: شہبازشریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر پولیس اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنان آمنے سامنے آگئے اور اس دوران پولیس نے کارکنان پر لاٹھی چارج کردیا۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کو نیب نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس کی سماعت کے سلسلے میں لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کیا۔

اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کی بڑی تعداد عدالت کے باہر موجود تھی، کارکنان نے رکاوٹیں ہٹاکر عدالت کی طرف جانے کی کوشش کی تاہم پولیس کی جانب سے کارکنان کو روکا گیا تو کارکنان مشتعل ہوگئے اور اہلکاروں کے ساتھ تلخ کلامی شروع کردی۔

پولیس اور لیگی کارکنان کے درمیان تلخ کلامی ہاتھا پائی میں تبدیل ہوگئی جس کے بعد پولیس نے کارکنان کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کردیا جس سے علاقے میں بھگدڑ مچ گئی۔

پولیس کے لاٹھی چارج سے مسلم لیگ (ن) کا ایک کارکن زخمی بھی ہوا جب کہ پولیس نے ہنگامہ آرائی کرنے والے کئی کارکنان کو حراست میں لے لیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close