More share buttons
Share with your friends










Submit
پنجاب

مسلم لیگ (ن) نے صورتحال خراب کرنےکا کوئی منصوبہ نہیں بنایا، ملک احمد خان

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

لاہور: شہبازشریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر پولیس اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنان آمنے سامنے آگئے اور اس دوران پولیس نے کارکنان پر لاٹھی چارج کردیا۔ واقعے پر رد عمل دیتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک احمد خان نے کہا کہ مریم اورنگزیب عدالت کے احاطے میں تھیں وہاں بھی لاٹھی چارج ہوا جب کہ خواجہ عمران نذیر پر بھی پولیس نے لاٹھی چارج کیا، پولیس نے کارکنوں کو غلط طریقے سے ہینڈل کیا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس نے بار کے ممبران کو بھی احتساب عدالت جانے سے روکا، کارکن (ن) لیگ کے صدر کی عدالت میں پیشی پر اظہار یکجہتی کے لیے آئے تھے، مسلم لیگ (ن) نے صورتحال خراب کرنےکا کوئی منصوبہ نہیں بنایا، پولیس نے زیادتی کی اور پر امن کارکنان پر ڈنڈے برسائے، ڈپٹی میئر لاہور پر بھی پولیس نے لاٹھی چارج کیا۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
ٹیگز
مزید دیکھیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے