پنجاب

حمزہ شہبازکو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اورپنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہبازکو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا
نجی ٹی وی چینل نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما حمزہ شہبازقطرایئرویزکی پرواز 620 سے دوحہ جارہے تھے،ایف آئی اے نے حمزہ شہبازکوبیرون ملک جانے سے روک دیااور انہیں طیارے سے آف لوڈ کردیا۔ایف آئی اے حکام نے ان کا پاسپورٹ بھی قبضے میں لے لیا،ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ حمزہ شہبازکانام ای سی ایل میں شامل ہونے کی بناپران کو روکا گیا ہے۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کا کہناتھاکہ نیب میں چلنے والی انکوائری میں مطلوب نہیں،بھائی سے ملنے لندن جارہاتھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close