پنجاب

شہباز شریف کو زخمی شیر کہنے پر راجہ ریاض کو کیا ’ لقب‘ مل گیا، جان کر آپ بھی ہنس دیں گے

قومی اسمبلی کے اجلاس میں شہباز شریف کی آمد کے موقع پر سخت بد مزگی پیدا ہوئی جس پر سپیکر اسد قیصر نے ارکان کو آخری وارننگ دے دی۔راجہ ریاض نے شہباز شریف کو زخمی شیر کہا تو رانا تنویر نے راجہ ریاض کو چمچہ قرار دے دیا۔قومی اسمبلی اجلاس کے دوران قائد حزب اختلاف شہباز شریف ایوان میں آئے تو تحریک انصاف کے راجہ ریاض نے ان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ’ کہتے ہیں شیر آیا شیر آیا، حقیقت یہ ہے یہ زخمی شیر ہے‘۔ راجہ ریاض کی جانب سے شہباز شریف پر لفظی حملے پر اپوزیشن ارکان برہم ہوگئے اور ایوان میں شور شرابہ شروع ہوگیا۔ مسلم لیگ ن کے رانا تنویر حسین نے راجہ ریاض کو مخاطب کرتے ہوئے کہا دیکھو یہ چمچہ بات کس کے خلاف کر رہا ہے۔ لیگی ارکان کی جانب سے راجہ ریاض کے خلاف ’ لوٹا‘ کے نعرے بھی لگائے گئے ۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے دونوں اراکین اسمبلی کے الفاظ کارروائی سے خذف کرتے ہوئے کہا کہ تمام اراکین کو آخری وارننگ دیتا ہوں، ماحول خراب نہ کریں ، آئندہ ایسا رویہ اپنایا تو کارروائی کروں گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close