پنجاب

پرانی انار کلی میں پانچ لڑکیوں کی آمد، اچانک دوپٹے اتار کر ناچناشروع کردیا

پرانی انار کلی بازار میں پانچ نوجوان لڑکیوں نے اکٹھے ہوکر اچانک چادریں اتار دیں اور بیچ بازاراکٹھے ہوکر ناچناشروع کردیا جنہیں دیکھ کر وہاں ہجوم اکٹھا ہوگیا ، یہ دراصل کپڑوں کے ایک برانڈ ’DYOT‘کی پروموشن کیلئے کیاگیا تھا۔
’DYOT‘نے اپنے فیس بک پیج پر بتایاکہ تخلیقی لوگ  اس طرح کچھ کرناچاہتے تھے اورہم نے بھی آزادی دی ، یہ ایک ایسی چیز تھی جس کی بہت سے لوگوں کو ہمت نہیں تھی یا پھر کرنانہیں چاہتے ، آپ کو کچھ اپنا کرناچاہیے ، نہ کہ دوسروں کا، یا پھر ایسا کام کریں جو ہرکوئی کررہاہے ۔یہ سنگل کٹ ویڈیو جون کی گرمی میں بنائی گئی جبکہ لڑکیاں بھی کئی پاکستانی اور بھارتی گانوں سے زیادہ موزوں طریقے سے ملبوس ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close