پنجاب

پی پی 168 ضمنی انتخاب، سعد رفیق کی چھوڑی ہوئی نشست تحریک انصاف نے جیت لی

لاہور: خواجہ سعد رفیق کی چھوڑی ہوئی نشست پی پی 168 لاہور میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں‌ تحریک انصاف کے امیدوار 17 ہزار 579 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ نون لیگ کے رانا خالد 16 ہزار 892 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی پی 168 کے ضمنی الیکشن کے آر ٹی ایس نتائج کے مطابق 83 پولنگ اسٹیشن کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ آچکا ہے۔

پی ٹی آئی کے ملک اسد کھوکھر 17579 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ نون لیگ کے رانا خالد ووٹ 16892 لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ لاہور میں پنجاب اسمبلی کی خالی نشست پی پی 168 پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی، جو شام 5 بجے تک جاری رہی۔ یہ نشست خواجہ سعد رفیق کے قومی اسمبلی کا رکن منتخب ہونے پر خالی ہوئی تھی۔

اس حلقے کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ نون کو پیپلز پارٹی کی بھرپور حمایت حاصل تھی، حلقے میں 83 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے تھے، جبکہ سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات تھے۔ پولنگ سٹیشنز پر 3000 ہزار پولیس اہلکار تعینات جبکہ رینجر اہلکار بھی پولنگ سٹیشن پر موجود رہے۔ ڈی آئی آپریشنز لاہور کے مطابق ووٹرز کی 3 مقامات پر چیکنگ ہوئی، حلقے میں 83 پولنگ اسٹیشنز کو اے بی اور سی کٹیگری میں تقسیم کیا گیا، 22 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close