پنجاب

پی آئی اے میں سیاسی سرگرمیوں پر پابندی، پوسٹرز بینرز ہٹائے کی ہدایت

لاہور: پی آئی اے میں سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ۔ تفصیل کے مطابق پی آئی اے کی لاہور سمیت ملک بھر کی تمام عمارتوں، ائیر پورٹس اور دیگر متعلقہ دفاتر میں سیاسی بینرز وغیرہ فوری ہٹائے جانے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔جی ایم آئی آر کی جانب سے جاری سرکلر میں ہدایات کی گئی ہیں کہ ملک بھر میں پی آئی اے کے دفاتر میں بینرز اور کسی بھی قسم کے سیاسی پوسٹرز آویزاں نہیں کیے جائیں گے ،جبکہ سی بی اے یونین کسی بھی پی آئی اے کے دفتر میں اپنا اشتہاری مواد آویزاں نہیں کر ے گی۔

مراسلے میں وارننگ دی گئی ہے کہ جوملازم سیاسی بینرز یا پوسٹرز وغیرہ آویزاں کر تا پکڑا گیا اسے نوکری سے ہاتھ دھونے پڑیں گے ۔دوسری طرف پی آئی اے میں مفت ٹکٹوں کی مبینہ فروخت کا سکینڈل سامنے آنے پر قومی ائیر لائن کے ملازم کو معطل کرتے ہوئے محکمانہ انکوائری شروع کر دی گئی ۔سکینڈل سامنے آنے پر چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے نے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی ہدایات جاری کی تھیں اور ٹکٹوں کی فروخت میں ملوث پی آئی اے لاہور ٹائون آفس میں تعینات ثقلین الحسینی کو معطل کر دیا گیا ۔ انکوائری کا سلسلہ جاری اور مزید ملازمین بھی شکنجے میں آنے کا مکان ہے۔

لاہور ٹائون آفس میں تعینات اسسٹنٹ ثقلین نے ایجنٹوں کو ملنے والی فری ٹکٹس مبینہ ملی بھگت سے لاکھوں روپے میں فروخت کر دی تھیں جبکہ کراچی سے آنے والی انکوائری ٹیم نے لاہور میں ہونے والے اس فراڈ میں ملوث افراد کو بے نقاب کر نا شروع کیاہے ۔ذرائع نے بتایا کہ علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر تعینات عملے نے مبینہ طور پر ایجنٹوں کو جاری ہونے والی کینیڈا، لندن اور یورپ کی فری ٹکٹس مسافروں کو فروخت کر کے کمائی کی ہے ۔انکوائری افسر کے مطابق مزید افراد کے ملوث ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔سکینڈل سامنے آنے کے بعد پی آئی اے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے فول پروف سکیورٹی سافٹ وئیر بنانے کے لیے کام شروع کر دیا، اب صرف ڈیپارٹمنٹ ہیڈ اور ڈسٹرکٹ منیجر ہی ایجنٹوں کوکارکردگی کی بنا پر مفت ٹکٹیں دینے کے مجاز ہوں گے۔

علاوہ ازیں اسلام آباد ائیرپورٹ پر جعلی حاضری لگانے والوں اور سہولت کاروں کیخلاف تحقیقات شروع کردی گئی ، سٹیشن منیجر اسلام آباد سمیت 12 سے زائد افسروں کو شوکاز نوٹسز جاری کیے گئے ہیں ۔ جعلی حاضری لگانے والوں میں ٹیکنیکل گراؤنڈ سٹاف اورپیسنجر ہینڈلنگ سروسز کے ملازمین شامل ہیں جبکہ جی ایم سکیورٹی کو ملوث افراد کیخلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا گیا ۔سٹیشن منیجر سمیت دیگر عملے سے شوکاز نوٹس کا جواب تین دن میں طلب کیا گیا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close