پنجاب

عمران خان کی قیادت میں سول آمریت ملک پرمسلط ہے: سعد رفیق

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہےکہ عمران خان کی قیادت میں سول آمریت کی حکومت ملک پرمسلط ہے۔

لاہور کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں سول آمریت کی حکومت ملک پرمسلط ہے، حکومت کے نیچے اداروں نے جو رویہ اختیار کیا ہےاس کا ملک کو نقصان ہوگا، الزام لگانے اور چور کہنے کی بجائے ملکی ترقی کے لیے مل بیٹھنا چاہیے۔

(ن) لیگ کے رہنما نے کہا کہ سیکیورٹی پر مامور نیب حکام کا رویہ ہمارے ساتھ اچھا ہے، پہلے بھی کہہ چکا کہ کسی پر غلط الزام نہیں لگانا چاہتا۔

واضح رہےکہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں گرفتار ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close