پنجاب

نواز شریف نے مریم سے کلثوم نواز کی تصویر مانگ لی

لاہور: سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اپنی بیٹی سے مرحومہ اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی تصویر مانگ لی۔ تفصیلات کے مطابق العزیزیہ ریفرنس میں سزا یافتہ کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیر اعظم نے اپنی بیٹی مریم نواز سے مرحومہ اہلیہ کلثوم نواز کی تصویر مانگی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج والد میاں نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات ہوئی، ان کا حوصلہ بلند ہے، نواز شریف سے پوچھا کہ آپ کو گھر سے کسی چیز کی ضرورت ہے؟ تو انہوں نے کہا ہاں مجھے کلثوم کی تصویر چاہیے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close