پنجاب

سندھ میں گورنر راج کا نفاذ پورے جمہوری نظام کیلئے زہر قاتل ثابت ہوگا، لیاقت بلوچ

لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے منصورہ لاہور میں مرکزی تربیتی ورکشاپ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مسلسل گر رہی ہیں حکومت سستے داموں تیل خرید کر عوام کو مہنگا ترین فروخت کر رہی ہے، یکم جنوری 2019ء سے پٹرول 15 روپے اور ڈیزل 25 روپے سستا کیا جائے، حکومت پٹرولیم مصنوعات پر ناجائز منافع فوری بند کرے۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ عمران خان حکومت نے عوام کی توقعات کو مایوسی اور فکری انتشار کی جانب دھکیل دیا ہے، حکومت نے فساد، غیر جمہوری اور بد تہذیبی و تکبر کا ایسا رویہ اختیار کیا ہے جس سے جلد واپسی ممکن نظر نہیں آ رہی۔ انہوں نے کہا عوام اور ریاستی نظام کیلئے ایک سال کے بعد صبر کے پیمانہ کو کنٹرول کرنا ممکن نہ رہے گا، حکومت نے مہنگائی، بے روزگاری، لاقانونیت، بے حیائی و فحاشی پھیلانے کی رفتار کو تیز کر دیا ہے، مدینہ کی طرز پر ریاست بنانے کے دعوے محض فریب ہی ہیں عملاً کوئی پیشرفت نہیں۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ حکومت اپوزیشن کو دیوار سے نہ لگائے، سندھ میں گورنر راج کا نفاذ پورے جمہوری نظام کیلئے زہر قاتل ثابت ہوگا، حکومت کیلئے آمرانہ طرز عمل اور کنٹرولڈ جمہوری پارلیمانی نظام موت کا پروانہ بنے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close