پنجاب

پیپلز پارٹی کا سندھ میں وہی حشر ہوگا جو (ن) لیگ کا پنجاب میں ہوا: علیم خان

اہور: پنجاب میں تحریک انصاف کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کا سندھ میں وہی حشر ہوگا جو نواز لیگ کا پنجاب میں ہوا ہے۔

مختلف وفود سے ملاقاتوں کے دوران گفتگو کے دوران علیم خان نے کہا کہ سندھ کے عوام کو لوٹنے والوں کو اب حساب دینا ہوگا اور آصف علی زرداری کی سندھ کارڈ کھیلنے کی کوششیں ناکام ہوں گی۔

پنجاب کے سینئر وزیر نے پیپلز پارٹی کی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دوسروں پر الزامات لگانے والوں کا اپنا ہی کچا چٹھا کھل گیا اور وہ جے آئی ٹی کے الزامات کا جواب دینے کی بجائے بغلیں جھانک رہے ہیں۔

علیم خان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف خوشی منائیں کہ اُن کے علی بابا اور چالیس چور قابو آ گئے اور اب شریف برادران آصف زرداری کے لیے بھی ایک بیرک کا بندوبست کرلیں۔

یاد رہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں جے آئی ٹی رپورٹ سامنے آنے اور اس کی روشنی میں پیپلز پارٹی کی قیادت سمیت دیگر رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈالے جانے کے بعد سندھ میں گورنر راج اور صوبائی حکومت کو تبدیل کیے جانے کی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close