پنجاب

ایرانی شہری پراسرار طور پر لاپتہ

ایران سے پاکستا ن آنے والا ایرانی شہری عبدالغنی ریگی پراسرار طور پر لاپتہ ہو گیا۔ جس پر ایرانی قونصل خانے نے پاکستانی حکام سے رجوع کر لیا۔ ایرانی قونصل خانے کی جانب سے لکھے گئے مراسلہ کے بعد وفاقی وزارت داخلہ نے تمام صوبائی حکومتوں سے رجوع کر لیا ہے تاکہ ایرانی شہری کو جلداز جلد بازیاب کروایا جا سکے۔

ایرانی قونصل خانے کی جانب سے پاکستانی حکام کو مراسلہ لکھا جس کا نمبر5975 ہے۔ جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ عبدالغنی ریگی ولد شیر محمد ریگی 19اگست کو مصدقہ سفری دستاویزات کے ہمراہ میر جاوا کے راستے پاکستان آیا جس کے بعد وہ لاپتہ ہو گیا۔ مراسلہ میں ایرانی قونصل خانہ نے مزید کہا کہ لاپتہ عبدالغنی ریگی کے والد کی جانب سے جو حکومت ایران کو درخواست دی گئی ہے اس میں بتایا گیا کہ اس کا بیٹا کسی پاکستانی خفیہ ادارے کی تحویل میں ہے اور اسے ایک نامعلوم جیل میں قید کیا ہوا ہے۔

اس خفیہ مراسلہ کے بعد وفاقی وزارت داخلہ نے تمام صوبائی حکومتوں اور خفیہ اداروں کو مراسلہ لکھا ہے جس کا نمبر چھ/چار/2016 پول/ای/ فور ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ ایرانی شہری عبدالغنی ریگی جس بھی صوبائی حکومت یا کسی خفیہ ادارے کی تحویل میں ہے تو اس سے متعلق وفاقی حکومت کو آگاہ کیا جائے تاکہ اگر یہ شہری کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہے تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ورنہ اسے ایرانی حکام کے حوالے کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close