پنجاب

لائن آف کنٹرول: پاک فوج نے بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا

روالپنڈی: پاک فوج نے پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے  بھارت کے جاسوس ڈرون کو مار گرایا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر )کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ ’پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کے قریب پرواز کرنے والے بھارتی جاسوس ڈرون کو نشانہ بنایا‘۔View image on Twitter

View image on Twitter

اُن کا کہنا تھا کہ ’انشااللہ کسی ایک بھارتی ڈرون کو بھی سرحدپار نہیں کرنےدیں گے‘۔ پاک فوج نے پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے ڈرون کو باغ سیکٹر کے قریب نشانہ بنایا۔

قبل ازیں پاک فوج نے 19 نومبر 2016 کو پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے ڈرون کو مار گرایا تھا، آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ڈرون 60 میٹر تک پاکستانی حدود میں داخل ہوگیا تھا۔

بعد ازاں 27 اکتوبر 2017 کو بھی بھارت نے پاکستان کے خلاف گھناؤنی سازش کرنے کی کوشش کی تھی جسے پاک فوج نے بروقت ناکام بناتے ہوئے لائن آف کنٹرول کے علاقے رکھ چکری سیکٹر پر بھارتی ڈرون کو مار گرایا تھا۔

اس سے قبل 2015 میں پاک فوج نے بھارتی ڈرون مارا گرایا تھا جس کے تکنیکی تجزیے کے دوران جاسوسی کے ناقبل تردید شواہد سامنے آئے تھے۔

بھارتی ڈرون نے پاکستانی علاقوں کی تصاویر بنائی تھیں۔ جن میں لائن آف کنٹرول کا بھارتی علاقہ واضح نظر آرہا تھا، ماہرین کا یہ بھی کہنا تھا کہ ڈرون کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے چوڑیاں سے اڑا کر پاکستانی حدود میں داخل کیا گیا۔

تصاویر میں ایل او سی پر بھارتی علاقہ بھی واضح نظر آرہا ہے۔ جاسوسی طیارہ مقبوضہ کشمیرکےعلاقےچوڑیاں سےاڑایاگیا۔

اب سے کچھ دیر قبل بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کی تھی جس کا دفتر خارجہنے بھرپور انداز میں جواب دیا اور پاک فوج نے سرحد پر بھارتی فوج کے عزائم کو خاک میں ملایا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close