پنجاب

نیب نے چوہدری برادران کے خلاف تحقیقات بند کردیں

لاہور: نیب نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کیخلاف تحقیقات بند کردیں۔ 

تفصیلات کے مطابق نیب لاہور کی سفارشات پر چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کیخلاف تحقیقات بند کردیں جس کے بعد نیب لاہور نے احتساب عدالت میں دونوں اعلی شخصیات کیخلاف تحقیقات بند کرنے کا 9 سی کا ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کر دیا۔

نیب کے مطابق چوہدری پرویز الہی اور چوہدری شجاعت حسین کے خلاف ایل ڈی اے سٹی میں پلاٹس کا کیس چل رہا تھا، چوہدری پرویز الہی پر ایل ڈی اے سٹی میں 28 پلاٹس کی غیر قانونی فروخت کی تحقیقات چل رہی تھیں جب کہ چوہدری شجاعت حسین سے بھی ان 28 پلاٹس سے متعلق تحقیقات کی گئی۔

نیب کے مطابق تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ یہ پلاٹس چوہدری برادران کے ملازم مرزا اسلم  نے خریدے اور خریداری کے کاغذات میں چوہدری برادران کے گھر کا راوی روڈ 75/76 کا ایڈریس معاہدہ بیع میں استعمال کیا۔ ریفرنس کے مطابق نیب کو چوہدری ہرویز الہی اور چوہدری شجاعت حسین کے خلاف کوئی دستاویز یا زبانی شواہد نہیں ملے، نیب نے سورس رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے تحقیقات بند کر دی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close