پنجاب

ہاں ایک وقت تھا جب میں ماڈلنگ کرتا تھا، شہریار آفریدی

لاہور: وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی سے دوران پروگرام سوال کیا گیا کہ ہم نے آپ سے متعلق پڑھا ہے کہ آپ ماڈلنگ بھی کرچکے ہیں؟۔ تو شہریار آفریدی نے جواب دیا کہ ہاں ایک وقت تھا جب میں ماڈلنگ کرتا تھا۔

شہریار آفریدی سے سوال کیا گیا کہ آخر آپ کو ماڈلنگ کا شوق کیسے پیدا ہوا جس کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں لاہور میں جی سی کالج میں پڑھتا تھا تب میں کرکٹ بھی کھیلتا تھا۔اس وقت میری شخصیت بالکل مختلف تھی اور پھر یہ سلسلہ شروع ہو گیا،میں نے ایک فلم ایوارڈ شو کو ہوسٹ بھی کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے اس کے بعد بہت آفرز بھی آئیں تاہم مجھے اس کام میں دلچسپی نہیں تھی۔ اللہ نے مجھ پر بہت کرم کیا ہے کیونکہ جب تک آپ کسی کام کو مکمل جذبے کے ساتھ نہ کریں تو آپ اس میں کامیابی حاصل نہیں کر سکتے۔کسی بھی کام کے لیے آپ کو جذبہ چاہئیے ہوتا ہے جو آپ کو کامیابی کی طرف لے جاتا ہے۔

شہریار آفریدی نے مزید کہا کہ پرفارمنگ آرٹ سے لوگوں کی زندگیاں بدلی ہیں۔سینما اب ایک ایسا پلیٹ فارم بن گیا ہے جس کے ذریعے سے لوگ اپنے خواب پورے کر رہے ہیں اور دنیا میں اپنے کلچر کو معتارف کروا رہے ہیں۔جب کہ دوسری طرف سوشل میڈیا صارفین نے شہر آفریدی کی زندگی کا دلچسپ پہلو جاننے کے بعد مخلتف قسم کے قبصے بھی کیے ہیں۔

واضح رہے شہریار آفریدی پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ہیں جب کہ بطوروزیر مملکت برائے داخلہ اپنی خدمات سر انجام کر رہے ہیں۔شہریار آفریدی اپنے خوبصورت لب ولہجے کی وجہ سے بہت شہرت رکھتے ہیں۔شہریا آفریدی کی سوشل میڈیا پر وزیر بننے کے بعد جیل پر اچانک چھاپوں اور قیدیوں کے ساتھ ہمدردانہ رویے کی ویڈیوز بھی وائرل ہوئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close