پنجاب

ملک میں اس وقت 40 فیصد بجلی چوری ہورہی ہے: ہارون الرشید کا انکشاف

لاہور: تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ ہم معاشرے میں بیمار لوگ پیدا کررہے ہیں، تنخوا ہ لینی ہے کام نہیں کرنا ، بجلی چاہے سستی کردیں لیکن بجلی چوری کو روکنا ہوگا کیونکہ چالیس فیصد بجلی چوری ہورہی ہے۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“ میں گفتگو کرتے ہوئے ہارون الرشید نے کہا کہ حکومت کو ٹیکس کولیکشن کا جائز لینا چاہئے اوردیکھنا چاہئے کہ کونسے سے افسر کام نہیں کررہے؟انٹیلی جنس بیورو پہلے سے نسبت کام کررہا جس کو مزید بہتر کیا جا سکتا ہے، ہم معاشرے میں بیمار لوگ پیدا کررہے ہیں، تنخوا ہ لینی ہے کام نہیں کرنا ، بجلی چاہئے سستی کردیں لیکن بجلی چوری کو روکنا ہوگا کیونکہ چالیس فیصد بجلی چوری ہورہی ہے ۔

ان کا کہناتھا کہ ملک میں صنعتوں کا جال بچھانا ہوگا ، اس کیلئے وزیر اعظم کو کاروباری افراد سے ملناچاہئے ، احتساب اپنی جگہ پر مگر یہ واحد چیز نہیں ہے ، معاشی حالات ٹھیک کرنے کیلئے لانگ ٹرم حل کی طرف بڑھنا ہوگا ، امن قائم کیا جائے اور پھر ہیلتھ اور تعلیم کی طرف بڑھا جائے ، حکومت کو کسی ایک جگہ پر تو اصلاحات کرنی چاہئے ، سٹیل مل کی نجکاری کی جائے یا پولیس میں اصلاحات کی جائیں ، کب تک ڈرتے رہیں گے ؟انہوں نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ کہیں سے آغاز تو کیا جائے، کے پی میں پٹوار اور پولیس کا مسئلہ پہلے سو دن میں حل ہوگیا تھا او ر پنجاب میں تھانوں میں مصالحتی کمیٹیاں ہی بنادی جائیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close