پنجاب

کائٹ فلاننگ ایکٹ 2009ء کیخلاف درخواست پر چیف سیکرٹری، آئی جی اور دیگر کو نوٹسز جاری، جواب طلب

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے کائٹ فلاننگ ایکٹ 2009ء کے خلاف درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب، آئی جی پنجاب اور دیگر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 15جنوری تک جواب طلب کرلیا۔ہائیکور ٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے عائزہ جاوید کی درخواست پر سماعت کی ۔ درخواست میں کائٹ فلاننگ ایکٹ پر اعتراضات اٹھائے گئے ہیں۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ کائٹ فلائنگ ایکٹ 2009ء میں پتنگ بازی کی اجازت دینے کیلئے کوئی معیار مقرر نہیں کیا، کائٹ فلاننگ قانون کے باوجود پتنگ بازی سے ہلاکتیں ہوئیں ،اس قانون کے تحت بسنت کی اجازت دینا انسانی جانوں کیلئے خطرہ ہے لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ قانون کے تحت پتنگ بازی کی اجازت دینے کے اختیار کو کالعدم قرار دیا جائے۔

عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب، آئی جی پنجاب اور دیگر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 15جنوری تک جواب طلب کرلیا۔جسٹس عابد عزیز شیخ نے درخواست پر مزید کارروائی کیلئے جسٹس امین الدین خان کو بھجوا دی اور کہا کہ جسٹس امین الدین بسنت سے متعلق درخواستوں پر سماعت کر رہے ہیں لہٰذا وہی سنیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close