پنجاب

وزارت پلاننگ ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارمز نے وفاقی محکموں سے پی ایس ڈی پی منصوبوں کی ششماھی رپورٹ طلب کر لی

لاہور: وزارت پلاننگ ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارمز نے وفاقی محکموں سے پی ایس ڈی پی منصوبوں کی ششماھی رپورٹ طلب کر لی۔تفصیلات کے مطابق وزارت پلاننگ ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارمز کے ٹراسنپورٹیشن اینڈ کمیونیکیشن سیکشن نے سول ایوی ایشن اتھارٹی سمیت اہم وفاقی محکموں سے پی ایس ڈی پی پراجیکٹ کی ششماھی رپورٹ مانگ لی ہے ۔ سول ایوی ایشن سمیت دیگر 14 محکموں کے سربراہان جولائی 2017ء سے دسمبر 2018ء تک تمام پی ایس ڈی پی منصوبوں کی رپورٹ جمع کروائیں گے۔

اس ضمن میں وزارت دفاع، وزارت ریلوے، وزارت میری ٹائم افیئرز ،وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے سربراہان ،سیکرٹری ایوی ایشن ڈویثرن ،سیکرٹری دفاعی پیداوار ڈویثرن، سیکرٹری کمیونیکیشن ڈویثرن ،سیکرٹری فنانس ڈویثرن ،سیکرٹری پی اینڈ ڈی گلگت بلتستان، چیئرمین پی اینڈ ڈی پنجاب، چیئرمین پی اینڈ ڈی سندھ ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری پی اینڈ ڈی بلوچستان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پی اینڈ ڈی آزاد جموں کشمیر اورایڈیشنل چیف سیکرٹری پی اینڈ ڈی کے پی کے کو مراسلہ موصول ہو گیا ہے جس میں تمام محکموں کو پی ایس ڈی پی برائے سال 2018-2017کی رپورٹ 11جنوری 2019ء تک جمع کروانے کی ڈیڈ لائن دے دی گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close