Featuredپنجاب

نیب نے قوم کے لوٹے گئے کتنے ارب روپے واپس قومی خزانے میں جمع کرائے، جسٹس (ر) جاوید اقبال نے سب بتا دیا

لاہور: قومی احتساب بیورو ( نیب ) کے چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا ہے کہمیگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے ،نیب کام، کام اور صرف کام پر قانون کے مطابق یقین رکھتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب لاہور کے دفتر کے دورہ کے موقع پر کہی ۔ اس موقع پر ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم نے چیئرمین نیب کو میگا کرپشن کے مقدمات پر بریفنگ دی۔

جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نیب لاہور کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ نیب لاہور کی کارکردگی نے مجموعی کارکردگی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق چیئرمین نیب نے فیروز پور ہاؤسنگ سوسائٹی کے متاثرین میں 59 کروڑ روپے تقسیم کیے۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ ہاؤسنگ سوسائٹیوں اور کوآپریٹو سوسائٹیوں کے متاثرین کو انکی لوٹی گئی رقوم کی واپسی بھی نیب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے جس کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیب بدعنوان عناصر کی قانون کے مطابق گرفتاری کے علاوہ ان سے قوم کی لوٹی گئی297 ارب روپے کی رقوم قومی خزانے میں جمع کروانے والا واحد قومی ادارہ ہے۔چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی زیر نگرانی نیب لاہور کی کارکردگی کو سراہا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close