پنجاب

سرگودھا: موٹر وے پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنیوالے دہشت گرد گرفتار

سرگودھا: پنجاب کے شہر سرگودھا مبینہ دہشت گرد کو آتشیں مواد کے بیگ گرفتار کر لیا گیا جو موٹروے پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کئے ہوئے تھا۔زرائع کے مطابق سی ٹی ڈی نے پولیس کے ہمراہ موٹروے گھلاپور کے قریب شلوار قمیض میں ملبوس شخص کوبیگ سمیت گرفتار کر لیا جس کے قبضہ سے دستی بم،پسٹل اور دستاویزات برآمد ہوئیں جن سے وہ موٹر وے پر کاروائی کے لئے منصوبہ بندی کئے ہوئے تھا۔حکام نے بم سکواڈ کی مدد سے بم کو ناکارہ بنایا اور ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے دستاویزات کی روشنی تحقیقات شروع کر دی۔ملزم علاقہ لوئر دیر کا فرمان عرف سجاد عرف حسین بتلایا جا رہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close