پنجاب

راولپنڈی، حساس اداروں کو نشانہ بنانیکی منصوبہ بندی کرنیوالے 2 دہشتگرد گرفتار

راولپنڈی: محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے حساس اداروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کرنے والے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ و بارود برآمد کرلیا۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) حکام کے مطابق راولپنڈی کے علاقے بوچہ کلاں مندرہ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، 7 ڈیٹونیٹرز اور سیفٹی فیوز تاریں برآمد ہوئی ہیں۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا ہے کہ وہ راولپنڈی میں حساس اداروں کو ہدف بنانا چاہتے تھے، گرفتار دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے اور مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close