پنجاب

تکفیری سوچ ملک و ملت کی بنیادوں کو کھوکھلا کر رہی ہے، کُل مسالک علماء بورڈ

لاہور: کُل مسالک علماء بورڈ کا اہم اجلاس دارالعلوم حنفیہ لبرٹی مارکیٹ لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں رواں سال ملک گیر بین المسالک امن کانفرنسزز کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا۔ کُل مسالک علماء بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ مولانا عاصم مخدوم نے کہا کہ پاک فوج اور ملکی ریاستی اداروں کیخلاف نفرت پھیلانے والے عناصر کیخلاف تحریک چلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی اور انتہاپسندی کیخلاف جاری جنگ میں فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، تکفیری سوچ ملک و ملت کی بنیادوں کو کھوکھلا کر رہی ہے، تکفیریت کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا رواں سال 2019 میں ملک گیر بین المسالک امن کانفرنسزز کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس موقع پر مولانا حافظ کاظم رضا نقوی، حافظ شعیب الرحمن قاسمی، مولانا محمد سلیمان شاکر، مولانا سجاد حسین نقوی، مفتی سید عاشق حسین، ڈاکٹر بدر منیر، علامہ اصغر عارف چشتی، قاری احمد شکیل صدیقی سمیت دیگر شریک تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close