Featuredپنجاب

فوجی عدالتوں کو توسیع نہ ملی تو دہشتگردی پلٹ آئیگی، طاہرالقادری

لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری سے لاہور میں کے پی کے اور لوئر سندھ سے پارٹی رہنماوں کی ملاقات۔ ملک کی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پی اے ٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دہشتگردی کا چیلنج بدستور درپیش ہے، پارلیمانی جماعتیں دہشتگردی کیخلاف ایک پیج پر آئیں۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ فوجی عدالتوں کو توسیع نہ ملی تو دہشتگردی پلٹ آئیگی، فوجی عدالتوں کے فیصلے چیلنج ہوئے مگر انصاف کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی سامنے نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ جنوری 2014 میں انتخابی اصلاحات کیلئے لانگ مارچ کیا، جس کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہوئے اور انتخابی نظام کے حوالے سے عوام میں شعور بیدار ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جمہوریت 141 ویں نمبر پر ہے، فوجی عدالتوں کی کارکردگی حوصلہ افزا رہی ہے، افسوس چار سال سے قومی ایکشن پلان فائلوں بند پڑا ہے، ملک میں مستقل بنیادوں پر امن کے قیام کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومت نے نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل نہیں کیا، یہی وجہ ہے کہ دہشتگردوں کی باقیات اب بھی ملکی سلامتی کیلئے خطرہ ہے، دہشتگردی کا ناسور صرف ایک صورت میں ہی ختم ہو سکتا ہے کہ اسے جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close