پنجاب

روز جھوٹ وفریب کو بےنقاب کروں گا،فیاض الحسن چوہان کا اعلان

لاہور : پنجاب کے وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ علیمہ خان کاکیس آلِ شریف،آلِ زرداری کے لیے مشعل راہ ہے، خواجہ حارث آلِ شریف سےڈھائی ارب روپے لے چکے ہیں لیکن یہ پھر بھی کچھ ثابت نہ کرسکے۔ انہوں نے مزید اعلان کیا کہ روز جھوٹ وفریب کو بے نقاب کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک احمدنے میٹھے لہجے میں حکومت پر تنقید کی، ٹھنڈی زبان، میٹھے چہروں سے لوگ اپنی منافقت نہیں چھپاسکتے،حمزہ شہباز نے خود کوسادھو اور پی ٹی آئی کو ناکام کرنےکی کوشش کی ، رانا ثنا اللہ نےپریس کانفرنس میں فوادچوہدری کیخلاف نازیباگفتگوکی۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ مشاہداللہ اورراناثنااللہ کی4 مہینوں کی تمام میڈیا بریفنگ دیکھ لیں، عمران خان، مراد سعید میرے خلاف ذاتی زندگی پر  بات کی گئی، ملک احمد سے پوچھوں گا مخالف کی بہن بیٹی کی عزت کیوں نہیں کرتے، میں، فواد، شیخ رشید، فیصل واوڈا نے ذاتی زندگی پربات کی ہو یاگالی دی ہو تو دکھادیں۔

پنجاب کے وزیراطلاعات نے کہا غیرجانبدارادارےاحتساب کاعمل کررہےہیں، احتساب کاہم سے حساب نہ مانگیں، پی ٹی آئی حکومت کےخلاف سازش کے تحت منفی خبریں چلائی جارہی ہیں ، فیک نیوزآل شریف اورآل زرداری مہم چلارہےہیں، ایسی مہم قبل مذمت ہے، اس سےکچھ حاصل نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ نیااعلان کرنےلگاہوں روزجھوٹ وفریب کوبےنقاب کروں گا، وزیراعلیٰ پنجاب پبلک سرونٹ لائے زرعی اصلاحات لےکرآئے، 40 سال کرپشن اور بدیانتی کی تو ادارے تو سوال کریں گے، عدالتوں کاسامنا نہ کرنا پڑے تو اس وقت سوچیں کرپشن نہ کریں۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ آلِ شریف اورآلِ زرداری نے دولت کومقدم رکھاغصہ حکومت پرنکال رہےہیں ، علیمہ خان کیس سےسیکھیں، پہلے پیش ہوئیں،  پھر منی ٹریل بھی پیش کی۔ چمڑی جائےدمڑی نہ جائےآل شریف وزرداری ایک روپے دینےکوتیارنہیں ، خواجہ حارث نوازشریف کیسزکےڈھائی ارب وصول کرچکےہ یں۔

صوبائی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ میری تبدیلی کی جھوٹی خبریں پھیلائی جارہی ہیں، میں کہیں نہیں جارہا، نیب آزاد ادارہ ہے، چیئرمین سے لے کر نائب قاصد تک  نیب میں ایک شخص نہیں لگوایا، نوازشریف اورخورشیدشاہ نے چیئرمین نیب لگوایا تھا۔

انھوں نے مزید کہا عمران خان نے76 بینک اسٹیٹمنٹ ودیگر دستاویزات عدالت میں دیے اور سپریم کورٹ نے عمران خان کو صادق و امین قرار دیا تھا، سپریم کورٹ، نیب میں پیش ہوئے لیکن ریاستی اداروں کیخلاف بات نہیں کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close